بغداد،13؍مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)عراقی فورسز نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں داعش کے عسکریت پسندوں کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔ عراقی فورسز امریکا اور اس کی اتحادی افواج کی مدد سے داعش کو اس کے آخری مضبوط گڑھ سے بے دخل کرنے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ اب مغربی حصے پر کنٹرول کی جنگ جاری ہے۔ داعش نے سن دو ہزار چودہ میں اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔